پاکستان نے اقوام متحدہ میں ریکارڈ سفارتی کامیابی حاصل کرلی 

پاکستان نے اقوام متحدہ میں ریکارڈ سفارتی کامیابی حاصل کرلی 
پاکستان نے اقوام متحدہ میں ریکارڈ سفارتی کامیابی حاصل کرلی 

  

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کارکن منتخب ہو کر اہم سفارتی کامیابی حاصل کرلی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاکستان بھاری اکثریت سے آئندہ تین سال کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا۔پاکستان نے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ریکارڈ ووٹ حاصل کیے اور ایشیا پیسفک ریجن میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والا ملک بن گیا۔پاکستان کل 191سے169ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا جبکہ سعودی عرب انسانی حقوق کونسل کا رکن نہ بن سکا ۔

س موقع پر اظہار مسرت کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ کی آواز بلند کی۔ اقوام متحدہ کونسل نے بھارت کے غیرقانونی اقدامات کا پردہ چاک کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مزید کہا  کہ پاکستان کشمیر یوں سمیت تمام مظلوموں کے حق میں آواز اٹھاتارہے گا۔ انسانی حقوق کونسل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیاہے۔ 

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -