آئی ایم ایف نے اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ جاری کر دی

آئی ایم ایف نے اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ جاری کر دی
آئی ایم ایف نے اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ جاری کر دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کورونا سے بری طرح متاثر ہوئی۔سال 2020 میں معاشی شرح نمومنفی 0.4 فیصدرہے گی۔ 

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کورونا سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو ایک فیصد ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.8 فیصدہوسکتی ہے،مالی سال 2021 میں جاری کھاتوں کاخسارہ معیشت کا 2.5 فیصدہوسکتاہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 میں بےروزگاری کی شرح 5.10 فیصدہوسکتی ہے، سال 2020 میں معاشی شرح نمومنفی 0.4 فیصدرہے گی۔ 

مزید :

قومی -