چور سلیکٹڈ ٹولے کیخلاف جلسے عوامی ردِ عمل، مریم اورنگزیب

 چور سلیکٹڈ ٹولے کیخلاف جلسے عوامی ردِ عمل، مریم اورنگزیب

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ چور سلیکٹڈحکومت کو جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کا اختیار کس نے دیا تھا کہ اب اس میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ جلسے اب آٹا،چینی،دوائی،بجلی،گیس کے ستائے عوام کا فیصلہ ہیں یہ جلسے اب ووٹ چور سیلیکٹڈ ٹولے کیخلاف عوامی ردِ عمل ہے عمران صاحب کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف اور اپنی خفت مٹانے کی کوشش ہے۔یہ ویسا ہی بیان ہے کہ قائد نوازشریف کی تقریر دکھانے کی اجازت ہے، بعد میں پیمرا کے ذریعے پابندی لگا دی۔ عمران صاحب عوام کا سیلاب سلیکٹڈ آٹا چینی چور حکومت کے خلاف نکلنے کو ہے، آپ سے اجازت کی ضرورت نہیں قائدین کو آنے کیلئے سلیکٹڈ کی اجازت اور مشورہ درکار نہیں بلکہ عوام کی محبت کافی ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -