چارسدہ،زینب کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنیوالا سفاک درندہ محلے دار نکلا

  چارسدہ،زینب کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنیوالا سفاک درندہ محلے دار نکلا

  

چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا،چارسدہ میں اغوا اور پھر زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ڈھائی سالہ ننھی بچی زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا، اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران ڈی پی او چارسدہ نے بتایا کہ ملزم کی شناخت لعل محمد کے نام سے ہوئی، ملزم زینب کے گھر کے قریب رہتا تھا جس نے بچی کو اٹھا کر کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھاس کاٹنے والے آلہ سے قتل کیا۔ڈی پی او چارسدہ کا کہنا تھا کہ ملزم لعل محمد کے گھر میں صرف بوڑھی ماں ہے اور وہ کوئی کام بھی نہیں کرتا جب کہ ملزم لعل محمد جنسی ادویات بھی استعمال کرتا ہے اور اس کے موبائل فون سے غیر اخلاقی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے 400 گھروں کی پروفائلنگ کی گئی اور 350 افراد کو حراست میں لیا گیا جب کہ گرفتار ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سفاک درندہ

مزید :

صفحہ اول -