سانحہ بلدیہ کیس، سندھ ہائیکورٹ نے 5 مجرموں کی سزا پر عملدرآمد روکدیا

  سانحہ بلدیہ کیس، سندھ ہائیکورٹ نے 5 مجرموں کی سزا پر عملدرآمد روکدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس میں 5 مجرموں کی سزا پر عملدرآمد روک دیا۔ عدالت نے چار ماہ کے اندر تمام ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے پانچ سزا یافتہ مجرمان کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ رحمان عرف بھولا، زبیر عرف چریا، علی محمد، ارشد محمود اور فضل احمد نے سزاؤں کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ مجرموں نے اپیل میں کہا کہ آگ لگی تو فیکٹری کے دروازے بند تھے، کوئی ہنگامی اخراج نہیں تھا، اصل ذمہ دار فیکٹری مالکان ہیں، انسداددہشت گردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے سزا پر عملدرآمد روک دیا جبکہ پولیس فائل سمیت عدالتی کارروائی اور دیگر ریکارڈ طلب کرتے ہوئے 4 ماہ کے اندر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
سانحہ بلدیہ کیس

مزید :

صفحہ اول -