وزارت داخلہ میں شخص نے پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگری جمع کروا دی لیکن پھر پکڑا کس طرح گیا ؟ جانئے

وزارت داخلہ میں شخص نے پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگری جمع کروا دی لیکن پھر پکڑا کس طرح ...
وزارت داخلہ میں شخص نے پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگری جمع کروا دی لیکن پھر پکڑا کس طرح گیا ؟ جانئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وزارت داخلہ میں پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگری جمع کروانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم عارف عاصم نے ڈگری اور ٹرانسکرپٹ تصدیق کیلئے جمع کروائی ، ای سی سے چیک کروانے پر ملزم کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی نکلی، ملزم کے خلاف وزارت داخلہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔

دوسری جانب سرکاری ٹی وی میں جعلی ڈگری پر ملازم ہونے والے شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے ، مہر رشید نے میٹرک کی جعلی سند دی تھی ، ایف آئی اے کا کہناہے کہ مہر رشید کے خلاف بھی مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔

مزید :

قومی -