نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ، وہاب ریاض زخمی ہو گئے 

نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ، وہاب ریاض زخمی ہو گئے 
نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ، وہاب ریاض زخمی ہو گئے 

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں میچ کے دوران فاسٹ بولر وہاب ریاض بولنگ کے دوران گرنے سے زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران سندھ کے خلاف آخری اوور میں بائیں ہاتھ کے پیسر وہاب ریاض گرنے سے زخمی ہوگئے جس پر انہیں گراو¿نڈ سے باہر بھیج دیا گیا۔

وہاب ریاض کی بالنگ کے دوران پہلے بلے باز میرحمزہ اور پھر رومان رئیس نے چھکا لگا کر بال کو تماشائیوں کے اسٹینڈ میں پھینکا۔ اگلی گیند تیز باو¿نسر کرانے کی کوشش میں وہاب ریاض گیند پھینکتے ہوئے خود پر قابو نہ پاسکے اور زمین پر گرگئے۔ زخمی ہونے پر انہیں گراو¿نڈ سے باہر لے جاکر طبی امداد دی گئی۔

اطلاعات ہیں کہ سینٹرل پنجاب کے کپتان وہاب ریاض کے پاو¿ں اور کہنی پر معمولی چوٹ آئی ہے اور انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔

مزید :

کھیل -