منشیات کیسز میں نوٹس کی تعمیل نہ ہونے پر سندھ ہائیکورٹ برہم ، ڈائریکٹر اے این ایف 30نومبر کو طلب 

منشیات کیسز میں نوٹس کی تعمیل نہ ہونے پر سندھ ہائیکورٹ برہم ، ڈائریکٹر اے این ...
منشیات کیسز میں نوٹس کی تعمیل نہ ہونے پر سندھ ہائیکورٹ برہم ، ڈائریکٹر اے این ایف 30نومبر کو طلب 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) منشیات کیسز میں اینٹی نرکوٹکس فورس کی اپیلوں کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ ملزموں کو نوٹس کی تعمیل نہ کرانے پر برہم ہو گئی ۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کریم خان آغا نے اپیلوں کی سماعت کی اور ریمارکس دیے کہ اے این ایف اپیلیں دائر کرتاہے مگر ملزموں کو نوٹس کی تعمیل نہیں ہو رہی ، معمولی نوعیت سے متعلق مقدمات میں بھی اپیلیں زیر التوا ہیں ،ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ میں کتنے کیسز ہیں ، تفصیلات جمع کرائیں ۔

جسٹس کریم خان آغا نے ریمارکس دیے کہ ایک کیس کو ٹیسٹ کیس بنا کر فیصلہ جاری کریں گے ، عدالت نے ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس کو 30نومبر کو طلب کرلیا، ڈائریکٹر اے این ایف سے مقدمات کی فہرست اور پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -