آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، سندھ ہائیکورٹ نے آغا سراج درانی و دیگر8ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی 

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، سندھ ہائیکورٹ نے آغا سراج درانی و دیگر8ملزموں کی ...
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، سندھ ہائیکورٹ نے آغا سراج درانی و دیگر8ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آغا سراج درانی سمیت 9ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا گیا ، گزشتہ سماعت پر جسٹس ندیم اختر اور جسٹس محمد اقبال نے فیصلہ محفوظ کیا تھا ، فیصلے میں آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بیٹوں کی ضمانت منظور  کر لی گئی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے حکم پر ملزمان کی درخواست ضمانت پر دوبارہ سماعت کی تھی اور فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں سراج درانی ، ان کی اہلیہ اور بیٹے  کے ساتھ طفیل احمد ، میٹھا خان، اسلم پرویز ،  ذوالفقار ڈاہر ، گلزار احمد و دیگر کو نامزد کیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -