کویت نے خواتین کو بڑی خوشخبری سنا دی، کس شعبے میں کام کرنے کی اجازت مل گئی؟ جانئے

کویت نے خواتین کو بڑی خوشخبری سنا دی، کس شعبے میں کام کرنے کی اجازت مل گئی؟ ...
کویت نے خواتین کو بڑی خوشخبری سنا دی، کس شعبے میں کام کرنے کی اجازت مل گئی؟ جانئے
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  

کویت سٹی (ویب ڈیسک) خلیجی ملک کویت میں خواتین کو فوج میں کام کرنے کی اجازت مل گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کویتی وزیر دفاع حماد جابر ال علی کا کہنا ہے کہ کویتی خواتین کیلئے فوج میں کام کرنے کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ وقت آگیا ہے کہ کویتی خواتین اپنے بھائیوں کے ہمراہ فوج میں شانہ بشانہ کام کریں۔اس اجازت کے بعد کویت میں خواتین اب دیگر شعبوں کے علاوہ عسکری عہدوں پر بھی کام کرسکیں گی۔کویت میں خواتین پولیس کے شعبے میں 2001 سے کام کر رہی ہیں جبکہ کافی سالوں سے کابینہ اور پارلیمان میں بھی خواتین کی شمولیت رہی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -