خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا ،ملزم کے فون سے 50نازیبا ویڈیو ز برآمد

خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا ،ملزم کے فون سے ...
خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا ،ملزم کے فون سے 50نازیبا ویڈیو ز برآمد

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے ملزم کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، محکمہ صحت کے مطابق ملزم جناح ہسپتال میں بطور ڈاکٹر تعینات ہے ، ملزم کے خلاف خاتون نے نازیبا ویڈیو بنانے کی شکایت کی تھی جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملزم کے فون سے 50 نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -