’’وزیراعظم کی بجائے جنات تقرریاں کرتے ہوں تو پھر ۔۔۔‘‘مریم نوازشریف نے طنز کے نشتر چلا دیئے

’’وزیراعظم کی بجائے جنات تقرریاں کرتے ہوں تو پھر ۔۔۔‘‘مریم نوازشریف نے ...
’’وزیراعظم کی بجائے جنات تقرریاں کرتے ہوں تو پھر ۔۔۔‘‘مریم نوازشریف نے طنز کے نشتر چلا دیئے

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم کے بجائے جنات تقرریاں کرتے ہوں تو پھر اس ملک کا دنیا میں تماشہ بننا کوئی حیرانگی کی بات نہیں ہے اگر انکا جادو ٹونا اتنا ہی کامیاب ہے تو وہ عوام کی بھلائی کیلیے کیوں استعمال نہیں ہوتا،جادو ٹونہ کے ذریعے ملک کو چلا رہے ہیں ، جنتر منتر سے پٹرول اور آٹا سستا کیوں نہیں کرتے ، جب آپ جنات کے ذریعے یہ سب کریں گے تو یہ ہی ہوگا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوکری چاکری کرنے والے کو صرف نوکری چاکری ہی کرنی چاہئے ، نواز شریف بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے ، شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا ، عمران خان آئینی وزیر اعظم ہی نہ سلیکٹڈ ہیں ، جناب کچھ اور کہہ رہے ہیں ، آپ کا حساب کچھ اور ہے ، ایسے لوگوں پرہنسی آتی ہے ، یہ وزیر اعظم کی کرسی پر قابض ہیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان آئین کو روند کر آئے ہیں ، سازش کرنا عمران خان کی پہچان ہے ، ن لیگ کی جدو جہد عمران خان جیسے شخص کے خلاف ہے ،گرفتاری سے ڈرتی ہوں نہ نیب سے ، اپنے موقف کیلئے دوسری درخواست بھی دینی پڑی تو دونگی ،مجھے ڈرانے والے بھول میں ہیں ، پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ، آخری فیصلے کا انتظار ہے ۔آج آپ کو ووٹ کی عزت دو یاد آگیا ہے ، کیا اپ نے قوم کو بیوقوف سمجھ رکھاہے ۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کی خاطر جیل کاٹنی پڑتی ہے ، جلا وطن ہوناپڑتاہے ، اٹک قلعہ میں جانا پڑتا ہے ۔ عمران خان صاحب آپ کو بڑے بڑے کرپشن سکینڈلز اور نا اہلی پر جواب دینا ہوگا، آپ کو پاکستان کو بدنام کرنے کا جواب دینا پڑے گا، چار سال میں عوام پر جو مظالم ڈھائے اس کا جوب دینا پڑے گا، تاریخی قرضوں کے باوجود پاکستان میں ایک اینٹ نہ لگانے کا جواب دینا پڑےگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -