بیمار شوہر کی عیادت مہنگی پڑ گئی، خاتون کو ہسپتال میں ہی طلاق ، وجہ ایسی کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

بیمار شوہر کی عیادت مہنگی پڑ گئی، خاتون کو ہسپتال میں ہی طلاق ، وجہ ایسی کہ ...
بیمار شوہر کی عیادت مہنگی پڑ گئی، خاتون کو ہسپتال میں ہی طلاق ، وجہ ایسی کہ حیرت کی انتہا نہ رہے
سورس: Piqsels

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں ایک خاتون کو اپنے بیمار شوہر کی عیادت کیلئے ہسپتال جانا مہنگا پڑ گیا، شوہر نے موقع پر ہی طلاق دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک شخص نے تین شادیاں کر رکھی تھیں، اس نے تیسری شادی خفیہ طور پر کی تھی اور شادی کی شرائط میں لکھوایا تھا کہ اس کی تیسری بیوی اس شادی کو خفیہ رکھے گی اور منظر عام پر نہیں آئے گی۔ قدرت کا کرنا ایسا ہوا کہ تین بیویوں کا شوہر اچانک بیمار ہوگیا جس پر اس کی تیسری بیوی عیادت کرنے کیلئے ہسپتال پہنچ گئی جہاں شوہر کی پہلی دونوں بیویاں بھی موجود تھیں۔

تیسری بیوی کو دیکھتے ہی ہسپتال میں ہنگامہ برپا ہوگیا جس پر شوہر نے نکاح کی شرائط کا حوالہ دیتے ہوئے تیسری بیوی کو موقع پر ہی طلاق دے دی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -عرب دنیا -