نیب آرڈیننس کی منظوری،فراڈ کیس میں ملزم کو بڑا ریلیف مل گیا

نیب آرڈیننس کی منظوری،فراڈ کیس میں ملزم کو بڑا ریلیف مل گیا
نیب آرڈیننس کی منظوری،فراڈ کیس میں ملزم کو بڑا ریلیف مل گیا

  

اسلام آباد(ڈیل پاکستان آ ن لائن)حکومت کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس کی منظوری کے بعد شہریوں سے فراڈ کرنے والے ملزم کو بڑا ریلیف ملا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عبداللہ نامی ملزم کا کیس سیشن جج کو بھیج دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ عوام سے فراڈ کے کیس پر اب اس عدالت کا اختیار نہیں، ایسےکیسز اب عمومی قانون کے تحت دیگر عدالتوں میں چلیں گے۔ عدالت نے ملزم کو 15 اکتوبر کو متعلقہ کورٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کیا تھا جس میں نیب کے اختیارات میں واضح کمی کی گئی تھی۔

مزید :

قومی -