12 ربیع الاول تک پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے اور فلمیں چلانے پر پابندی عائد

12 ربیع الاول تک پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے اور فلمیں چلانے پر پابندی عائد
12 ربیع الاول تک پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے اور فلمیں چلانے پر پابندی عائد

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے عشرہ شانِ رحمۃ اللعالمین ﷺ کی مناسبت سے 12 ربیع الاول تک پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے اور فلمیں چلانے پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول تک پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے اور فلمیں چلانے پر پابندی ہوگی۔ اس دوران بسوں میں نعتیہ و حمدیہ کلام اور قرآن پاک کی تلاوت چلائی جائے گی۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نےڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشرہ شان رحمت للعالمین ﷺ کےتناظر میں جاری احکامات  پر عملدرآمد کویقینی بنایا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -