کیا واقعی اچھا لباس زیب تن کرنے والے شخص کو اکانومی کلاس سے اپ گریڈ کیے جانے کا زیادہ امکان ہوتا ہے؟ فضائی عملے کے دعوے کے بعد اکثر سفر کرنے والا شخص میدان میں آگیا، کمپنی نے بھی تائید کردی

کیا واقعی اچھا لباس زیب تن کرنے والے شخص کو اکانومی کلاس سے اپ گریڈ کیے جانے ...
کیا واقعی اچھا لباس زیب تن کرنے والے شخص کو اکانومی کلاس سے اپ گریڈ کیے جانے کا زیادہ امکان ہوتا ہے؟ فضائی عملے کے دعوے کے بعد اکثر سفر کرنے والا شخص میدان میں آگیا، کمپنی نے بھی تائید کردی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)عام طور پر کہا جاتا ہے کہ اگر آپ ہوائی جہاز کی اکانومی کلاس میں سفر کر رہے ہیں اور آپ نے بہترین لباس زیب تن کر رکھا ہے تو آپ کی مفت میں سیٹ اپ گریڈ ہونے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بات معروف ٹک ٹاکر ایئرہوسٹس کیٹ کیملانی سمیت فضائی عملے کے دیگر کئی لوگ بھی بتا چکے ہیں لیکن اب ایک شخص نے اس عام تاثر کو غلط قرار دے دیا ہے۔دی سن کے مطابق اس شخص کا نام ایمانوئیل ڈبیر ہے جو بہت زیادہ فضائی سفر کرتا ہے اور اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر فضائی سفر کے متعلق لوگوں کو مفید مشورے دیتا رہتا ہے۔

انسٹاگرام پر ہی کسی اور شخص نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ مفت میں سیٹ اپ گریڈ کرانے کے لیے لباس کا بہترین ہونا بہت ضروری ہے۔ اس پر ایمانوئیل نے کہا کہ یہ سراسر غلط ہے۔ سیٹ اپ گریڈ ہونے میں لباس کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ اس کے لیے فضائی کمپنی کا الگ ہی معیار ہوتا ہے، جس سے مسافر آگاہ نہیں ہوتے۔ 

ٹریول ویب سائٹ ’TripSavvy‘ نے بھی ایمانوئیل کی اس بات کی حمایت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ سیٹ اپ گریڈ کرنے کے متعلق فضائی کمپنیوں کا ایک نظام ہوتا ہے اور یہ نظام ہر کمپنی کا الگ الگ ہوتا ہے۔ اس میں انہوں نے اپنے کچھ معیارات مقرر کر رکھے ہوتے ہیں جن کی بنیاد پر اکانومی کلاس کے کسی مسافر کی سیٹ اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

ویب سائٹ اپنی رپورٹ میں بتاتی ہے کہ عام طور پر جو مسافر کچھ ادائیگی کرتے ہیں، انہی کی سیٹ اپ گریڈ کی جاتی ہے۔ اگر آپ رعایتی نرخوں پر پریمیم کیبن سیٹ چاہتے ہیں تو آپ کو چیک اِن ڈیسک پر ایجنٹ سے پوچھنا چاہیے کہ کیا اس پرواز میں اپ گریڈز میسر ہیں یا نہیں؟اگر سیٹ اپ گریڈدرکار ہوئی تو آپ سے کچھ رقم لے کر آپ کی سیٹ اپ گریڈ کر دی جائے گی۔ ڈیسک پر آپ نے کیسا بھی لباس پہن رکھا ہو، آپ کی سیٹ مفت میں اپ گریڈ کبھی نہیں ہو گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -