برطانوی دلہن کا نائیجیریا میں عروسی لباس تیار لیکن جب زیب تن کر کے چرچ پہنچی تو ایسا کام ہوگیا کہ دیکھنے والے بھی دم بخود رہ گئے

برطانوی دلہن کا نائیجیریا میں عروسی لباس تیار لیکن جب زیب تن کر کے چرچ پہنچی ...
برطانوی دلہن کا نائیجیریا میں عروسی لباس تیار لیکن جب زیب تن کر کے چرچ پہنچی تو ایسا کام ہوگیا کہ دیکھنے والے بھی دم بخود رہ گئے
سورس: TikTok/SmithIsUs

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی دلہن نے اپنا عروسی جوڑا خاص طور پر نائیجیریا سے تیار کرایا مگر جب پہن کر چرچ پہنچی تو ایسا مسئلہ سامنے آ گیا کہ بیچاری سٹپٹا کر رہ گئی۔ دی سن کے مطابق اس دلہن کا نام کارلیشا ہیویز سمتھ ہے جس نے اپنی بپتا ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو کی صورت میں لوگوں کو سنائی ہے۔ کارلیشا بتاتی ہے کہ اس نے نائیجیریا کے ایک ڈیزائنر کو لباس کا آرڈر تو دے دیا مگر چرچ کی سیٹوں کے درمیان موجود راستے کی چوڑائی کو دھیان میں نہیں رکھا۔
کارلیشا جب اپنا یہ عروسی جوڑا پہن کر چرچ میں اپنے منگیتر کے ساتھ موت تک ساتھ نبھانے کا عہد کرنے لیے پہنچی تب معلوم ہوا کہ چرچ کی سیٹوں کے درمیان یہ راستہ تنگ تھا اور اس کا عروسی جوڑا اس کی نسبت بہت بڑا تھا۔ کارلیشا کے لیے ایسی صورت میں چرچ میں پادری اور اپنے دولہا تک پہنچنا ناممکن تھا۔ تب اس نے دو خواتین کی مدد لی، جنہوں نے دونوں اطراف سے اس کا لباس اٹھایا اور وہ آہستہ آہستہ چلتی ہوئی گئی۔کارلیشا کی ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وہ چل رہی ہوتی ہے تو اس کا لباس دونوں طرف کی سیٹوں کے اوپر تک پھیلا ہوتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -