شرابی خاتون گاڑی چلاتے رنگے ہاتھوں گرفتار لیکن جب اس کا ٹیسٹ کرنے کی کوشش کی گئی تو ایسا بہانہ کہ سن کر آفیسر زبھی سٹپٹا کررہ گئے

شرابی خاتون گاڑی چلاتے رنگے ہاتھوں گرفتار لیکن جب اس کا ٹیسٹ کرنے کی کوشش کی ...
شرابی خاتون گاڑی چلاتے رنگے ہاتھوں گرفتار لیکن جب اس کا ٹیسٹ کرنے کی کوشش کی گئی تو ایسا بہانہ کہ سن کر آفیسر زبھی سٹپٹا کررہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک فربہ خاتون شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑی گئی اور جب اسے ’سانس ٹیسٹ‘ کے لیے سانس چھوڑنے کو کہا گیا تو اس نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آفیسرز سٹپٹا کر رہ گئے۔ دی سن کے مطابق اس 35سالہ خاتون کا نام ڈیبورا اوونز ہے جسے آفیسرز نے سانس چھوڑنے کو کہا تو وہ کہنے لگی کہ ”میں اتنی زیادہ موٹی ہوں کہ بریتھ لائزر (Breathalyser)پر پھونک بھی نہیں مار سکتی۔“
ڈیبورا کی اس توجیح پر اسے گرفتار کر لیا گیا اور ورسیسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔ اس کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اس کے ایک سال کے لیے گاڑی چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اسے 200پاﺅنڈ جرمانہ بھی کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیبورا کو عدالتی اخراجات کی مد میں بھی 100پاﺅنڈ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -