ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات، افغانستان سمیت دیگر امور پر گفتگو 

ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات، افغانستان سمیت دیگر امور پر ...
ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات، افغانستان سمیت دیگر امور پر گفتگو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی چیف آف جنرل سٹاف نے جنرل ہیڈل کوارٹر(جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور  آرمی چیف سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق  ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایرانی چیف آف جنرل سٹاف نےیادگارشہدا پر پھول چڑھائے او ر شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی۔آرمی چیف  اورایرانی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات  میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال ،سرحدوں پرانتظامی اموراورپاک ایران سرحد پرباڑ لگانے پرتبادلہ خیال  کیا گیا۔آرمی چیف اور ایرانی چیف آف جنرل سٹاف  نے  دفاعی تعاون بڑھانے اور علاقائی امن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔دونوں حکام نے دہشتگردی کےخلاف مشترکہ اقدامات پربھی اتفاق کیا۔