صادق آباد میں اندھڑ گینگ کی فائرنگ سے 9 افراد کا قتل ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

صادق آباد میں اندھڑ گینگ کی فائرنگ سے 9 افراد کا قتل ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے ...
صادق آباد میں اندھڑ گینگ کی فائرنگ سے 9 افراد کا قتل ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

  

رحیم یارخان(ڈیلی پاکستان آن لائن) صادق آباد کے علاقہ میں چند روز قبل اندھڑ گینگ کی فائرنگ سے نو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین ملزمان کو پٹرول پمپ کے دفتر میں داخل ہوتے اور وہاں موجود افراد  سے جھگڑا کرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ جس کے بعد پٹرول پمپ پر آئے تینوں ملزمان فائرنگ شروع کردیتے ہیں،فائرنگ سے د وافراد کو دفتر کے اندر جبکہ دیگر افراد کو دفتر کے باہر قتل کیا جاتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے دوڑ رہے ہیں مگر ملزمان ان کا پیچھا کرکے ان پر فائرنگ کررہے ہیں۔ فائرنگ کے بعد تینوں ملزمان موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اندھڑ گینگ فائرنگ کے واقعہ کے بعد کچے کے علاقے میں غائب ہوگیا ہے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار اس واقعہ پر ڈی پی اور رحیم یار خان  اسد سرفراز، ڈی ایس پی ،ایس ایچ او چوکی انچارج کو معطل کرچکے ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -