" بشریٰ بھابھی ہماری ماں جیسی ہیں"  تحریک انصاف سے ناراض عامر لیاقت حسین نے مریم نواز پر طنز کے تیر چلا دیے

" بشریٰ بھابھی ہماری ماں جیسی ہیں"  تحریک انصاف سے ناراض عامر لیاقت حسین نے ...
سورس: Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکنِ اسمبلی عامر  لیاقت حسین نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت نے کہا " مریم صاحبہ ہم نےآپ کے گھر کی عورتوں کو جو سیاست میں نہیں کچھ نہیں کہا،  بشریٰ بھابھی ہماری ماں جیسی ہیں ، میں الگ ہواہوں لیکن خان صاحب اور بھابھی کی عزت کے لیے کھڑا ہوں ، وہ جادو ٹونہ کرتیں تو گھر سے بھاگنے والی پر اس کا زیادہ اثر ہوتا کہاں پاک پتن کی درویش اور کہاں جھوٹی جعلساز۔"

عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ " وہ وظائف پڑھتی ہیں تم کرپشن کرتی ہو، وہ رحمان کا نام لیتی ہیں تم بے ایمان کی طرف دار، وہ ایک پارسا خاتون تم مستند جھوٹی،  وہ راہ دکھاتی ہیں تم ہمیشہ بہکاتی ہو، وہ کردار کی کھری تم کیلبری کی منحوس گھڑی، وہ اذکار میں مصروف تم انکار کی داعی، وہ خدا کی طرف بلاتی ہیں تم نواز شریف  کی طرف۔"

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -