آزاد کشمیر کے نوجوانوں نے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر ایسا کام کردیا کہ ریکارڈ بنا دیا

آزاد کشمیر کے نوجوانوں نے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر ایسا کام کردیا کہ ریکارڈ بنا ...
آزاد کشمیر کے نوجوانوں نے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر ایسا کام کردیا کہ ریکارڈ بنا دیا

  

فاروڈ کہوٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے نوجوانوں نے اپنے علاقے کو صاف کرنے کیلئے انوکھی مہم شروع کردی ۔  فاروڈ کہوٹہ کے سیاحتی مقام نیلفری میں نوجوانوں نےا پنی مدد آپ کے تحت چراگاہ کو صاف کرکے نیا ریکارڈ بنادیا۔

سکولوں کے سینکڑوں طلبہ سطح سمندر سے 10 ہزار فٹ بلندچراگاہ سے سیاحوں کی جانب سے پھیلایا گیا کچرا اٹھاتے رہے ۔

 اس حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف آزاد کشمیر نے نوجوانوں کی ہمت بڑھائی۔

سماجی کارکنان نے چراگاہ کی صفائی کی سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔

 بعدازاں انہوں  نے  مختلف سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ سے رابطہ کیا اور چراگاہوں سے کچرا اٹھایا۔

 ضلع حویلی کے نوجوانوں کی اس مہم کو آزاد کشمیر بھر میں سراہا جارہا ہے۔

آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات تولی پیر، وادی نیلم اور پیر چناسی میں بھی صفائی مہم چلانے کیلئے نوجوان متحرک ہوگئے ہیں۔

نوجوانوں نے صفائی مہم  کے ساتھ ساتھ سیاحوں سے بھی علاقے کو صاف رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -