نازیبا ویڈیوز سے سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والی حسینہ پکڑی گئی

نازیبا ویڈیوز سے سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والی حسینہ پکڑی گئی
نازیبا ویڈیوز سے سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والی حسینہ پکڑی گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے نازیبا ویڈیوز کے ذریعے سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والی حسینہ کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں چھاپہ مار کر حنا محمود نامی خاتون کو گرفتار کیا۔ خاتون پر الزام ہے کہ وہ نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے مختلف اداروں کے افسران کو بلیک میل کرتی تھی۔ اس کے خلاف وفاقی اداروں کے بعض افسران کی جانب سے ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے درخواست دی گئی تھی۔ ملزمہ کے موبائل فون سے درجنوں نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -