50 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی بولی منسوخ کردی گئی

50 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی بولی منسوخ کردی گئی
50 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی بولی منسوخ کردی گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے 50ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی بولی منسوخ کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کو کم سے کم بولی 689 ڈالر فی ٹن ملی تھی۔اس ریٹ پر درآمدی چینی کی لینڈنگ 117 روپے فی کلو ہونی تھی اور دیگر اخراجات ملا کر یوٹیلٹی سٹور تک پہنچنے پر اسکی قیمت 130 روپے فی کلو ہوجانی تھی ۔حکومت نے اس سے قبل 123 روپے فی کلو کے حساب سے چینی درآمد کی تھی ۔حکومت نے چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 70 پیسے مقرر کررکھی ہے۔

مزید :

قومی -