ویڈیو بنا کر نرس کو بلیک میل کرنے والے ڈاکٹر کو سخت سزا دے دی گئی 

ویڈیو بنا کر نرس کو بلیک میل کرنے والے ڈاکٹر کو سخت سزا دے دی گئی 
ویڈیو بنا کر نرس کو بلیک میل کرنے والے ڈاکٹر کو سخت سزا دے دی گئی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قابل اعتراض ویڈیو بنا کر نرس کو بلیک میل کرنے والے ڈاکٹر سے متعلق محکمہ صحت پنجاب نے بڑا قدم اٹھا تے ہوئے ملزم ڈاکٹر کو نوکری سے نکال دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جناح ہسپتال لاہور میں ایک نرس کی برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ڈاکٹر عبداللہ حارث کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیاہے اور اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملزم ڈاکٹر عبداللہ حارث جناح ہسپتال میں بطور ڈاکٹر تعینات ہے، ملزم کے خلاف خاتون نرس نے نازیبا ویڈیو بنانے کی شکایت کی تھی، ڈاکٹر عبداللہ حارث کے خلاف نرس کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برخواست کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جناح ہسپتال کی ایک نرس کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کر کے ڈاکٹر حارث کو گرفتار کر لیا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈاکٹر نشہ آور مشروب پلا کر نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیو بناتا تھا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے پاس سے دو موبائل فونز برآمد ہوئے، جن میں نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی 50 ویڈیوز موجود تھیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -