شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطے کے دوران  کرکٹ کا معاملہ اٹھادیا

شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطے کے دوران  کرکٹ کا معاملہ ...
شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطے کے دوران  کرکٹ کا معاملہ اٹھادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے یکطرفہ فیصلے سے دونوں ممالک میں کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ  ننایا مہوٹا نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، علاقائی بالخصوص افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ  نے افغانستان میں سلامتی، استحکام اور اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں تیزی سے ابھرتے انسانی بحران سے نمٹنے اور افغانستان کی انسانی و معاشی معاونت کیلئے عالمی برادری کو ھنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے، موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ افغانوں کو تنہائی کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔

شاہ محمود قریشی نے کیوی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور فیٹف  کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے موثر اقدامات سے نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ کو آگاہ کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نیوزی لینڈ تکنیکی بنیادوں پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید :

قومی -