نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی سمری ، کن جرنیلوں کے نام وزیر اعظم کو بھجوائے گئے ہیں؟ بڑا دعویٰ

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی سمری ، کن جرنیلوں کے نام وزیر اعظم کو بھجوائے گئے ...
نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی سمری ، کن جرنیلوں کے نام وزیر اعظم کو بھجوائے گئے ہیں؟ بڑا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) کی تعیناتی کیلئے وزیر اعظم  آفس کو بھجوائی گئی سمری میں تین جرنیلوں کے نام شامل ہیں۔

اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئے سمری وزیر اعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے جس پر کل تک فیصلہ کرلیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان اس سمری پر کل دستخط کریں گے جس کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ دفاع کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا نام بھی شامل ہے۔ یہ وہی جنرل ہیں جن کے نام کا 6 اکتوبر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا تھا وہ اس وقت  کراچی کے کور کمانڈر تعینات ہیں۔  سمری میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا نام بھی ہے۔ وہ بطور کمانڈر سدرن کمانڈ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ  چیف آف لاجسٹک سٹاف جی ایچ کیو لیفٹیننٹ جنرل  ثاقب ملک کا نام بھی سمری کا حصہ ہے۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -اہم خبریں -