ای پرکیورمنٹ سسٹم کا نفاذ اور ای لائبریری کا قیام ،  محکمہ آبپاشی پنجاب نے بڑا قدم اٹھا لیا 

ای پرکیورمنٹ سسٹم کا نفاذ اور ای لائبریری کا قیام ،  محکمہ آبپاشی پنجاب نے ...
ای پرکیورمنٹ سسٹم کا نفاذ اور ای لائبریری کا قیام ،  محکمہ آبپاشی پنجاب نے بڑا قدم اٹھا لیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ آبپاشی پنجاب میں ای پرکیورمنٹ سسٹم کے نفاذ اور ای لائبریری کے قیام کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی)

 اور محکمہ آبپاشی پنجاب کے درمیان معاہدے طے پا گئے۔

ارفع کریم  ٹاور میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن خان لغاری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سیکرٹری آبپاشی پنجاب سیف انجم، چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور،ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف ودیگر سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔معاہدوں کے مطابق پی آئی ٹی بی کے محکمہ آبپاشی پنجاب کیلئے وضع کردہ ای پروکیورمنٹ سسٹم کے تحت شفافیت اور کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے مینوئل خریداری کے عمل کو خود کار اور پیپر لیس بنایا جائے گا۔ اسی طرح محکمہ آبپاشی میں ای لائبریری کے قیام سے محکمہ کی کتب ڈیجیٹلائز کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -