بلوچستان حکومت کے ناراض  اراکین نے پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران بڑا مطالبہ کردیا

بلوچستان حکومت کے ناراض  اراکین نے پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران بڑا مطالبہ ...
بلوچستان حکومت کے ناراض  اراکین نے پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران بڑا مطالبہ کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے قائمقام صدر ظہور بلیدی  اور دیگر ناراض اراکین نے وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات  میں وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان کے سیاسی بحران میں مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

ملاقات میں سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو، سینیٹر منظور کاکڑ اور سینیٹر کہدہ بابر،سردار عبدالرحمٰن کھیتران، نصیب اللّٰہ بازئی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔پرویز خٹک نے بی اے پی کے ناراض اراکین سے سیاسی بحران اور اختلافات افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی درخواست کی۔بی اے پی کے ناراض اراکین نے پرویز خٹک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مائنس جام کمال کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں۔

مزید :

قومی -