’جہانگیر ترین نے این آر او کےلئے حکومت پر دباؤ ڈالا ‘رانا تنویر حسین نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا 

’جہانگیر ترین نے این آر او کےلئے حکومت پر دباؤ ڈالا ‘رانا تنویر حسین نے نیا ...
’جہانگیر ترین نے این آر او کےلئے حکومت پر دباؤ ڈالا ‘رانا تنویر حسین نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آئے روز مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ، لوگ خود کشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں ،حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ مہنگائی کو کیسے کنٹرول کیا جائے ۔

نجی ٹی وی چینل سےگفتگو کرتےہوئےرانا تنویرحسین نےکہا کہ عوام میں بے چینی کی صورتحال ہے ،ن لیگ چاہتی ہے کہ ملک میں صاف شفاف منصفانہ الیکشن کرائے جائیں ،ن لیگ کے سارے رہنما نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت جو بھی فیصلے کردے اسے پوری جماعت تسلیم کرتی ہے ،کسی بھی جماعت میں دھڑے بندی نہیں ہونی چاہیے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -