"مریم صفدر جتنا مرضی ’جادوئی گلاس‘ اٹھالیں، یہ کام کرنا ہی پڑے گا" فرخ حبیب نے واضح کردیا

"مریم صفدر جتنا مرضی ’جادوئی گلاس‘ اٹھالیں، یہ کام کرنا ہی پڑے گا" فرخ حبیب ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کسی قسم کا عدم استحکام موجود نہیں ہے،مریم صفدر جتنامرضی ’جادوئی گلاس‘ اٹھاکردائیں بائیں گھوم لیں، کرپشن کاحساب دینا ہوگا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ کرپشن کےمال سےلندن فلیٹس کی سزاقطری خط،کیلبری فونٹ سےختم نہیں ہوگی، مریم صفدرکےپاس سیاسی طورپرکہنےکوکچھ نہیں بچا،اصل مقدمہ اُن کااپناکیس ہےجسےانہوں نےتین سال سےچلنےنہیں دیا،ایک سال میں مریم صفدر اپنےکیس میں12سےزائدبارالتوالےچکی ہیں،مریم بتائیں 2006ءمیں کیلبری فونٹ کیسےایجادہوگیاتھا؟بتائیں کس جنترمنترسےان کےبھائیوں نےاربوں کی جائیدادبنائی؟وہ کون سی طوطافال تھی جس سےمریم صفدرقطری خط لےآئیں؟۔

انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کے ہاتھ میں ایک جادوئی گلاس، جنتر منتر کی طوطے جیسی کیلبری فاؤنٹس اور قطری خط ہوتے ہیں،جب بھی دلیل نہیں ہوتی تو یہ حریفوں کیخلاف گندی زبان استعمال کرتےہیں، اسطرح زبان استعمال کرنا انکا طرہ امتیاز ہے،مریم صفدر کے پاس جعلی قطری خط کا جواب نہیں ہے ،اپنی ہزیمت کو چھپانے کے لئے اداروں کے سربراہان کے نام لینا شروع کر دیتی ہیں ، ان کے شر سے کوئی بھی ادارہ محفوظ نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -