پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر پر فائرنگ، حالت کیسی ہے؟ پریشان کن خبر آگئی

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر پر فائرنگ، حالت کیسی ہے؟ پریشان کن خبر آگئی
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر پر فائرنگ، حالت کیسی ہے؟ پریشان کن خبر آگئی

  

گوجرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر عمران شاہ کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قائداعظم روڈ پر پیش آیا۔فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی عمران شاہ کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اسکی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد کٹھے کرلیے گئے ہیں ،جلد ہی ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتا رکرلیا جائے گا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -ٹوبہ ٹیک سنگھ -