ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر ٹی وی انٹرویو دینے والے عامر ڈوگر سے وضاحت مانگ لی گئی

ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر ٹی وی انٹرویو دینے والے عامر ڈوگر سے وضاحت مانگ ...
ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر ٹی وی انٹرویو دینے والے عامر ڈوگر سے وضاحت مانگ لی گئی
سورس: Facebook

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاق میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) کے معاملے پر انٹرویو دینے والے عامر ڈوگر سے وضاحت مانگ لی۔

عامر ڈوگر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ہیں، اس کے علاوہ وہ قومی اسمبلی میں چیف وہپ بھی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز اینکر پرسن ندیم ملک کو انٹرویو میں کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو اس وقت تک کیلئے ڈی جی آئی ایس آئی رکھنا چاہتے تھے جب تک افغانستان کے حالات ٹھیک نہیں ہو جاتے۔

عامر ڈوگر کی جانب سے اسی انٹرویو پر حکمران جماعت نے ان سے وضاحت مانگی ہے۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عامر ڈوگر کے انٹرویو سے سیاسی سطح پر غلط تاثر پیدا ہوا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -