شوکت ترین آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے امریکہ پہنچ گئے

شوکت ترین آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے امریکہ پہنچ گئے
شوکت ترین آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے امریکہ پہنچ گئے
سورس: File

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے حکام سے مذاکرات کیلئے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔

شوکت ترین اپنے دورے کے دوران آئی ایم ایف کے پیکج کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پاک امریکہ بزنس کونسل کے  گول میز  اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیر خزانہ امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں پاکستان کی معیشت سے متعلق گفتگو کریں گے۔ دورہ امریکہ کے دوران ان کی اپنے ترک ہم منصب سے بھی ملاقات ہوگی۔

مزید :

قومی -