ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

Oct 13, 2024 | 12:01 AM

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
اپنوں کی جانب سے اختلافات کا خانہ کھلا ہوا ہے، آپ کو اب ان سے دور رہنا ہوگا، ورنہ بات بہت بڑھ سکتی ہے اور ہمیشہ کے لئے ناراضگی پر ختم ہو گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کے حصول میں پریشان تھے، غیبی انداز سے ان کا سلسلہ بن سکے گا اور نوکری پیشہ افراد کو فائدے کے ساتھ ساتھ ترقی و تبدیلی کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ہفتہ بہترین رہے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
جہاں آپ کو کسی طرف سے کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا،وہاں اب صورتِ حال میں بہتری کی امید پیدا ہو گئی ہے اور آپ کو اس طرف سے ان شاءاللہ فائدہ حاصل ہونا شروع ہو جائے گا۔ آپ صرف اپنی پوری توجہ اس پر دیں اور کوشش کریں کہ ان دنوں جو آفر بھی ملے اس کو ہاتھ سے مت جانے دیں اور جس بھی شخص نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ اب کر سکتا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ اس وقت جس مشکل میں ہیں اس سے نکلنے کے کوئی اسباب ضرور مل جائیں گے اور اس وقت وقتی پریشانی ہے اللہ کے حکم سے آپ جلد اس سے آزاد ہوں گے اور پھر ذہنی طور پر سکون مل جائے گا۔ خواہشمند افراد اگر بیرونِ ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو وہ کر سکتے ہیں اور اس کے لئے غیبی انداز سے مدد ملے گی، اب حالات تیزی سے بدل کے آپ کے حق میں ہو رہے ہیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں ان شاءاللہ وہ اس میں سے نکلنے کے لئے تیار ہیں اور اس وقت خوشخبری ملنے والی ہے اور جو بھی رکاوٹیں ہیں ختم ہونے والی ہیں۔ اب حالات تیزی سے تبدیل ہو کر آپ کے حق میں ہوتے جا رہے ہیں۔ اس وقت وہ شخص بھی مدد کے لئے تیار ہوگا، جس کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہ تھا ،شاید بیرون ملک سے بھی کوئی اہم خبر آئے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جن لوگوں نے مالی حوالے سے بڑے سخت دن دیکھے ہیں، وہ ان شاءاللہ اب اچھے دنوں کی طرف جائیں گے، قرض وغیرہ سے نجات ملے گی ،نئے اسباب پیدا ہوں گے جس سے آنے والے دن خوشوار ہوں گے، بس پریشان ہونا چھوڑ دیں، حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کریں اور اپنے تمام خراب معاملات کو ٹھیک کرنا شروع کریں۔ خاص طور پر دل کو مکمل طور پر صاف کریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اب تبدیلی کی ایک خوشگوار ہوا چلی ہے آپ جلد اس کو محسوس کریں گے اور جس بھی راستے پر رکاوٹیں اور مشکلات تھیں، وہ آپ کے لئے گلزار بن جائے گا۔ ان دنوں آپ کی گھریلو زندگی میں جاری ہر طرح کی ٹنشن ختم ہونے جا رہی ہے۔ آپ کو بس اب ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا ہے اور مطلب پرست رشتے داروں سے صرف سلام کی حد تک تعلق رکھنا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو لوگ کسی بھی ایسے کام کی تلاش میں ہیں جس سے ان کے گھر میں رزق کا سلسلہ بہتر ہو جائے تو پھر اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ وہ آپ کو جلد خوشخبری سے نواز دے گا۔ اس وقت آپ کی مالی پوزیشن میں بہتری کی امید ہے۔ جہاں پر آپ کا حق مارا گیا تھا،اس کے واپس ملنے کے بڑے امکانات ہیں۔آپ جس طرف اپنی رقم گنوا بیٹھے تھے،اس کی واپسی کی بڑی امید ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ عرصہ دراز سے اپنے گھریلو ماحول میں کشیدگی کا شکار ہیں اور اپنی زندگی کو فضول سمجھ رہے ہیں یہاں تک کے کئی پریشان ہو کر مایوسی کی بری کیفیت میں چلے گئے کہ خود کشی کا خیال آنے لگا تو وہ اب بحکم اللہ غیر متوقع طور پر، غیبی انداز سے سب کچھ بدلتا ہوا دیکھیں گے اور آنے والے دن ان کے لئے نہایت اہم ہوں گے۔ مشتری کی آمد سے پورا سسٹم بدل کر آپ کے حق میں ہو جائے گا، ان شاءاللہ ۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں جس کے بارے میں آپ جانتے نہیں تھے۔ ان دنوں حالات بڑے خراب ہیں۔ بلا وجہ مشکل میں آ جائیں گے اور سخت ڈپریشن دماغ پر سوار ہو جائے گی۔ سیدھا سیدھا چلیں اللہ پاک نے چاہا تو آپ کو گھر بیٹھے ہوئے اچھی خبریں ملیں گی۔ مالی فائدہ حاصل ہوگا اور جس کام کو کبھی ناممکن سمجھ رہے تھے وہ خودبخود ہو جائے گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
اس وقت آپ کی مالی پوزیشن مضبوط کرنے کے لئے بحکم اللہ ایک شاندار سیارہ عطارد آپ کے زائچے میں داخل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے صورتِ حال بڑی تیزی سے آپ کے حق میں بہتر ین ہو رہی ہے اور قرض لینے دینے اور ضرورتِ زندگی گزارنے میں بڑی آسانی ہو گی۔ جو لوگ نوکری کی تلاش میں ہیں ان کو اچھی خبر مل جائے گی اور بعض اپنا چھوٹا موٹا کام بھی شروع کر سکتے ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
آپ کو اس قسم کی پریشانی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے آپ نے اپنی دماغی حالت خراب کی ہوئی ہے تو ان شاءاللہ اب وہ دن شروع ہیںجو قسمت بدل دیں گے اور برسوں کے بعد زندگی کا رخ تبدیل ہو جائے گا ،جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، وہ ہو جائے گا۔ پیسہ، عزت، شہرت دلانے والے ستاروں نے آپ کو پوری پاور دینی ہے، اس میں بس کم وقت باقی ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بندش وغیرہ نہیں ہے، البتہ بدنظری کا سامنا ہے۔ آپ اپنا صدقہ بھی دیںاور اپنی نظر بھی اتاریں اور یا حی یا قیوم کا ورد زبان سے جاری رکھیں اور بعد مغرب آپ باہر کم نکلیں، صرف 9 یوم تک اپنے دل کی بات کسی سے نہ کریں، اللہ نے چاہا تو سب کچھ بڑی جلد ٹھیک ہو جائے گا۔ ان دنوں آپ کی جیب میں غیر متوقع طور پر پیسہ بھی آنے والا ہے۔

مزیدخبریں