شادی میں ہوائی فائرنگ کیلئے جیب سے پستول نکالنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق

Oct 13, 2024 | 02:33 PM

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی کے علاقے چوہڑ چوک میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی غرض سے پستول لانے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تھانہ ویسٹریج پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت 17سالہ محمد راعیش کے نام سے ہوئی، جو دوست کی شادی پرفائرنگ کے لئے پستول لےکرگیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ پستول نکالنے کے دوران ٹانگ پر گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے سے نوجوان دم توڑ گیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد جمع کر لئے گئے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں