بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں کرپشن روکنےکیلئے تعینات ایف آئی اے افسران انہی سے مل گئے

Oct 13, 2024 | 08:55 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں (ڈسکوز)  میں ایف آئی اے افسران کی تعیناتیوں سے بھی کرپشن نہ رک سکی بلکہ  ایف آئی اے افسران  ڈسکوز  سے ہی مل گئے۔

جیونیوز کا ذرائع کے مطابق  بتاناہے کہ وزارت داخلہ  نے  پاور ڈویژن کو  خط لکھا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈسکوز میں ایف آئی اے افسران کی مدد  سے  بدعنوانیوں کا  سلسلہ  جاری ہے۔

خط کے متن کے مطابق ڈسکوز  میں بدانتظامی اور کرپشن  دائمی مسئلہ  رہا ہے، ڈسکوز میں کرپشن روکنے کے لیے حکومت نے  متعدد  اقدامات کیے۔ مؤثر نگرانی کے لیے ڈسکوز  میں ایف آئی اے  افسران  تعینات کیےگئے۔

ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہےکہ  ابھی تک ایف آئی اے افسران کو  ڈسکوز  میں لگانےکے مطلوبہ  فوائد نہ  مل سکے۔

اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی ڈسکوز میں کرپشن تحقیقات کرےگی،کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری پاور  اور  ایف آئی اے کے اعلیٰ افسر شامل ہیں۔

مزیدخبریں