سوات میں پاک فوج کے تعاون سے کرکٹ ٹورنا منٹ کا انعقاد

Oct 13, 2024 | 10:15 PM

سوات (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے خوبصورت مقام سوات میں پاک فوج کے تعاون سے سوات کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں بڑی تعداد میں کرکٹرز نے حصہ لیا ۔ چیف آرگنائزر محمد اویس  کی خصوصی دعوت پور ٹورنا منٹ میں پاک فوج کے افسران نے شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں شہریوں نے بھی شرکت کی اور ٹورنا منٹ سے لٍطف اندوز ہوئے ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھر پور جدو جہد کر کے سوات میں امن قائم کیا ہے اور ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر محمد اویس کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنا منٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ سوات مکمل امن کی فضا برقرار ہے ہم امن کو برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں