ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو بھی پریشانی ہے وہ ابھی دو تین یوم اور چل سکتی ہے آپ ابھی روزانہ کی بنیاد پر صدقہ دیں اور کسی بھی ایسے شخص سے دور رہیں جو ماضی میں دھوکا دے چکا ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو معاملات حل نہیں ہو رہے تھے وہ اب انشاءاللہ حل ہونا شروع ہو جائیں گے آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اب اُس کے ہونے کا مکان موجود ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک رکاوٹ ہے جو اُمید ہے کہ آج کل ہی میں ختم ہو جائے گی اور آپ کی زندگی میں اب تبدیلی کے حوالے سے بھی کوئی اچھی خبر آنے کی بڑی اُمید موجود ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ اللہ پاک سے خاص طور پر توبہ کر کے دُعا کریں وہ انشاءاللہ آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا اور آپ کی زندگی میں آسانیاں پیدا فرما دے گا بس توبہ ضروری ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اب حالات بدل رہے ہیں اور آپ کو آنے والے دِنوں میں اندازہ ہو جائے گا کہ وہ کس طرف لے جا کر جا رہے ہیں اس وقت آپ کی توجہ بے حد ضروری ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے۔ اُس سے دور رہیں اگر خاندانی جھگڑے چل بھی رہے ہیں تو آپ کی طرف سے خاموشی معاملات میں بہتری لا سکتی ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی جانب سے اب کسی معاملے میں لاپرواہی نہیں ہونی چاہئے۔آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں آپ کا مکمل فوکس اس طرف ہو اور اپنوں نے ذکر نہ کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بندش تو نہیں البتہ بدنظری والی صورت حال برقرار ہے۔ سورہ¿ قلم کی آخری دو آیات پڑھ کر اپنے اوپر صبح و شام پھونکیں اور راشن کی صورت میں صدقہ بھی دیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ان دِنوں مالی طور پر کافی مسئلے ہیں اور یہ ابھی ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا آپ کفایت شعاری سے کام لیں صبر اور برداشت کے ساتھ اپنے دن گذاریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک اہم معاملے میں بڑی پیشرفت ہونے کا امکان اور جس بھی طرف سے رکاوٹوں کا سامنا تھا وہ دور ہونا شروع ہو رہی ہیں آپ اب پریشان نہ ہوں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کسی جانب سے انشاءاللہ رقم کا حصول ممکن ہو سکے گا جو لوگ بیماری، بندش میں ہیں وہ اب آزادی کی طرف جا رہے ہیں جو بھی رکاوٹیں ہیں دور ہو رہی ہیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ جس طرح کے حالات سے گذر کر آئے ہیں آپ کی ہمت ہے اب صورتحال میں انشاءاللہ تبدیلی ضرور آئے گی، فکر نہ کریں اور سابقہ مشکلات کا ازالہ بھی ہو سکے گا۔
