وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہ ہو تو نیا انتخاب غیرآئینی ہے؛ ڈاکٹر عباد اللہ،اپوزیشن کا وزیراعلیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوااسمبلی ڈاکٹر عباداللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہ ہو تو نیا انتخاب غیرآئینی ہے،ہم اس غیر آئینی عمل کا حصہ نہیں بن سکتے۔ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔
خیبرپختونخوااسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ علی امین گنڈاپور کو اب بھی وزیراعلیٰ مانتا ہوں،یہ غیرآئینی اقدام ہے، واک آؤٹ کر رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ کے اظہار خیال کے دوران ایوان میں شور شرابہ ہوا۔ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔
