آئین کسی کی خواہش پر نہیں چلتا،علی امین گنڈاپور نے ایوان میں اپنے استعفے کا اعلان کیا،سپیکر بابرسلیم سواتی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی بابرسلیم سواتی نے کہا ہے کہ آئین کسی کی خواہش پر نہیں چلتا، آئین کے تحت علی امین گنڈاپور استعفیٰ دے چکے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیکر بابر سلیم سواتی کاکہناتھا کہ آج علی امین گنڈاپور نے ایوان میں اپنے استعفے کا اعلان کیا،ہم نے جو طریقہ کار اختیار کیا وہ آئین و قانون کے مطابق ہے،علی امین گنڈاپور نے 8اور11اکتوبر کو استعفے بھیجے،علی امین گنڈاپور نے اسمبلی فلور پر کہہ دیا کہ انہوں نے استعفیٰ دیدیا ہے،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی کاکہناتھا کہ آئین کسی کی خواہش پر نہیں چلتا، آئین کے تحت علی امین گنڈاپور استعفیٰ دے چکے ہیں۔
