ڈی جی آئی ایس پی آر کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہم ابھی بھی آپ سے محبت کرتے ہیں،،مگر اداروں کا کام پارلیمان چلانا نہیں؛سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی بابرسلیم سواتی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو بھی کہنا چاہتا ہوں ہم ابھی بھی آپ سے محبت کرتے ہیں،کیوں ہمارے بچے جو مسلح افواج میں ہے اس پاک سرزمین کا دفاع کررہے ہیں،روز شہید ہورہے ہیں،ہم محبت کرتے ہیں،مگر اداروں کا کام پارلیمان چلانا نہیں ہے۔
سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے کہاکہ علی امین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے بڑے زبردست طریقے سے دور اقتدار گزار ااور بڑے باوقار طریقے سے انہوں نے پارٹی قائد کے حکم پر بغیر کوئی تاخیر کئے لبیک کہا۔
بابرسلیم سواتی نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو بھی کہناتھا کہ ہم ابھی بھی آپ سے محبت کرتے ہیں،کیوں ہمارے بچے جو مسلح افواج میں ہے اس پاک سرزمین کا دفاع کررہے ہیں،روز شہید ہورہے ہیں،ہم محبت کرتے ہیں،مگر اداروں کا کام پارلیمان چلانا نہیں ہے، پارلیمان صوبے کے ساڑھے 4کروڑ بسنے والے لوگوں کا نمائندہ جرگہ ہے اور آج ہم نے جس طرح سے اجلاس چلایا،پارلیمانی نظام کے تحت اسی طریقے سے اجلاس منعقد ہوگا، اور آپ کوئی بھی غیر آئینی اقدام کریں گے،تو پھر کیا اس سے محبتیں بڑھ جائیں گی،ہم جو کہہ رہے ہیں کہ ہم ابھی بھی آپ سے محبت کرتے ہیں،آپ اس بات کو سمجھیں اور ان محبتوں کو برقرار رہنے دیں،ان میں اضافہ کریں،آئین اور قانون کے تحت اس صوبے اور اس ملک کو چلنے دیں۔
سپیکر نے وزیراعلیٰ کے امیدواروں کے ووٹوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا
لطف الرحمان ایم پی اے حاصل کردہ ووٹ صفر
سردار شاہ جہاں ایم پی اے حاصل کردہ ووٹ صفر
ارباب زرک خان ایم پی اے حاصل کردہ ووٹ صفر
سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی کاکہنا تھا کہ ایوان کے 3رکن ملک سے باہر ہیں،جن میں آصف مسعود،احمد کنڈی ، جلال خان ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ سہیل آفریدی ایم پی اے پی کے 76نے 90 ووٹ حاصل کئے۔
