’’ بہت سے مراحل ابھی باقی ہیں‘‘ اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی پر ملیحہ لودھی نے خدشات کا اظہار کر دیا

’’ بہت سے مراحل ابھی باقی ہیں‘‘ اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی پر ملیحہ ...
’’ بہت سے مراحل ابھی باقی ہیں‘‘ اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی پر ملیحہ لودھی نے خدشات کا اظہار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  اسرائیل یرغمالیوں کی  رہائی  پر سابق سفیر  ملیحہ لودھی نے خدشات کا اظہار کر دیا ۔
سابق سفیر ملیحہ لودھی  نے’’ جیونیوز ‘‘کے مارننگ پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ  اسرائیل کی بدنیتی پر خدشات موجود ہیں، ایسا نہ ہو کہ اسرائیل یرغمالی رہا ہونے کے بعد غزہ پر حملہ کر دے۔ آج غزہ جنگ کے خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اہم دن ہے۔یہ ابھی شروعات ہے، اس معاہدے کے بہت سے مراحل ابھی طے ہونا باقی ہیں۔

یاد رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان آج اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق تبادلے کے عمل میں 20 اسرائیلی یرغمالی ریڈ کراس کے سپرد کر دیئے گئے ہیں۔دوسری جانب حماس نے بھی اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے سپرد کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔