پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انتقال کر گئے
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کر گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شعیب محمد کا کہنا ہے کہ وزیر محمد کی عمر 95برس تھی اور 10روز سے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

وزیر محمد 1952میں انڈیا کا دورہ کرنے والے پاکستانی سکواڈ کے رکن تھے،وزیر محمد نے دورہ بھارت میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیریئر کاآغاز کیا،وزیر محمد پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ تھے۔

وزیر محمد نے 1952سے 1959تک 20ٹیسٹ میچز کھیلے،وزیر محمد نے دو سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 801رنز بنائے۔

وزیر محمد کے بھائی حنیف محمد اور مشتاق محمد بھی ٹیسٹ کرکٹر رہے،وزیر محمد محمد برادران میں سب سے بڑے تھے،وزیر محمد حنیف محمد، رئیس، مشتاق اور صادق محمد کے بڑے بھائی تھے۔

مزید :

کھیل -