پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ میں 4 دن باقی رہ گئے، 16 ہزار نشستیں خالی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ میں 4 دن باقی رہ گئے،17 اکتوبر کی شب وزارت کا پورٹل بند کردیا جائےگا ، مزید بکنگ نہ ہوسکےگی۔
پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 44 ہزارعازمین کی بکنگ مکمل، 16 ہزار نشستیں باقی رہ گئیں،سعودی وزارت حج احکامات کےتحت پرائیویٹ اسکیم بکنگ مدت میں اضافہ ممکن نہیں،وزارت مذہبی امور حج بکنگ میں تیزی کیلئےپرائیویٹ آپریٹرزکو تحریری ہدایت بھی دے چکی۔
25 روز میں پرائیویٹ حج آپریٹرز تقریبا 23 ہزارعازمین کی بکنگ کرسکے،گزشتہ برس کے 21 ہزار 654 عازمین کو بھی حج پربھجوایا جائےگا،پرائیویٹ حج اسکیم کےتحت بکنگ کا آغاز 19 ستمبر کو کیا گیا تھا۔
