مسلم لیگ( ن)  اور  جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے  انتخابی عمل کو  غیر  آئینی قرار  دیدیا

مسلم لیگ( ن)  اور  جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے  انتخابی عمل کو ...
مسلم لیگ( ن)  اور  جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے  انتخابی عمل کو  غیر  آئینی قرار  دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  مسلم لیگ (ن)  اور  جے یو آئی نے خیبر پختونخوا اسمبلی  میں نئے  وزیراعلیٰ کے  انتخابی عمل کو  غیر  آئینی قرار  دے دیا۔

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کی  رہائش گاہ  پر ان سے ملاقات کی، ملاقات  میں  وفاقی وزرا ءاحسن اقبال، امیرمقام، اعظم نذیر تارڑ شریک ہوئے۔ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان،  راشد سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور آفتاب شاہ شریک تھے۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ  خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والا  وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی عمل ہے۔خیبرپختونخوا کی اپوزیشن وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل کو مسترد کرتی ہے، اس حوالے سے وکلاء پینل کے ذریعے عدالت کو درخواست دی جائےگی۔