سہیل آفریدی کو غیر آئینی طور پر وزیر اعلیٰ بنوانے میں ٹی ٹی پی نے بنیادی کردار ادا کیا ہے،فیاض الحسن چوہان

سہیل آفریدی کو غیر آئینی طور پر وزیر اعلیٰ بنوانے میں ٹی ٹی پی نے بنیادی ...
سہیل آفریدی کو غیر آئینی طور پر وزیر اعلیٰ بنوانے میں ٹی ٹی پی نے بنیادی کردار ادا کیا ہے،فیاض الحسن چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے میری اطلاع کے مطابق سہیل آفریدی کو غیر آئینی طور پر وزیر اعلیٰ بنوانے میں ٹی ٹی پی نے بنیادی کردار ادا کیا ہے

ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا 20 سے زائد ایم پی اے جنہیں بری طرح نظر انداز کیا گیا تھا وہ کسی فیصلے کے حوالے سے یکسو نہیں تھے لیکن پھر ٹی ٹی پی کی طرف سے تحریک انصاف کے تمام پارلیمانی ممبرز کو فرداً فرداً ایک خصوصی پیغام(دھمکی) بھیجا گیا، جس کے بعد تمام ممبرز نے لائن اپ ہو کر سہیل آفریدی کے پیچھے نیت باندھ لی۔تحریکِ انصاف اِس وقت ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ اور ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ بن چکا ہے اوراِن دونوں کے درمیان خیبرپختونخوا کی عوام کی عزت،وقار،ضروریات اور خواہشات کا فالودہ بن اور جنازہ نکل رہا ہے۔