شوبز حلقوں کا عبدالمنان اور سعیدہ امتیاز کو ملنے والی دھمیکوں پر تبصر ے سے انکار

شوبز حلقوں کا عبدالمنان اور سعیدہ امتیاز کو ملنے والی دھمیکوں پر تبصر ے سے ...

لاہور(فلم رپورٹر)عمران خان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم”کپتان“کے ہیرو عبدالمنان اور ہیروئن سعیدہ امتیاز کو قتل کی ملنے والی دھمکیوں کے بارے میں شوبز حلقوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔عبد المنان اور سعیدہ امتیاز کو مسلسل کئی روز سے فیس بُک پر دھمکی دی جارہی تھی کہ اگر اُن کی فلم ”کپتان “ریلیز ہوئی تو اُن کو قتل کردیا جائے گا۔اس حوالے ہیرو اور ہیروئن کا کہنا ہے کہ ہم ایسی گمنام دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں بزدل لوگ ہمیشہ چھُپ کر وار کرتے ہیں۔ہم نے اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دے دی ہے۔

مزید : کلچر


loading...