تھائی لینڈ: گھر کی چھت سے 6 چیتے بازیاب
تھائی لینڈ(خصو صی رپورٹ) تھائی لینڈ میں گھر کی چھت سے چھے چیتے بازیاب کرا لئے گئے۔چھے چیتوں میں سے پانچ نر اور ایک مادہ ہے جن کی عمریں 9 ماہ سے 9 سال کے درمیان ہیں۔ وائلڈ لائف حکام چیتوں کو فاریسٹری ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کریں گے جہاں انکے علاقے کا تعین کیا جائے گا۔ عمارت کے دیگر رہائشیوں کا کہنا تھا کہ چیتوں کو بہت اچھے طریقے سے تربیت دی گئی تھی۔ عمارت اور چیتوں کے مالک کا کہنا ہے کہ اس نے صرف دو چیتوں کو رکھنے کا لائسنس لیا ہوا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ چیتوں کی اسمگلنگ کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔