منگھو پیر کے علاقے پختون آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن ، کالعدم تنظیم کے پانچ کارندے گرفتار، اسلحہ برآمد

منگھو پیر کے علاقے پختون آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن ، کالعدم تنظیم کے پانچ ...
منگھو پیر کے علاقے پختون آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن ، کالعدم تنظیم کے پانچ کارندے گرفتار، اسلحہ برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) منگھوپیرکے علاقے پختون آبادسے ٹارگٹڈآپریشن کے دوران رینجرز نے کالعدم تنظیم کے پانچ کارندوں کو حراست  میں لے کر بھارتی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرزذرائع کے مطابق پختون آبادمیں جاری ٹارگٹڈآپریشن ختم ہوگیاہے اور آپریشن کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کرلیاگیاہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے چھ ٹی ٹی پستول ، چار نائن ایم ایم اور 9رائفلوں سمیت بھاری تعداد میں کارتوس برآمد کرلیے گئے ہیں ۔

مزید : کراچی